متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئر لائن نے یو اے ای کے سرکاری ملازمین کو دیگر مراعات کے ساتھ کرایوں میں 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

اتحاد ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے وفاقی ملازمین کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا، جس میں وفاقی سرکاری ملازمین کو کرایوں میں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔

اس پروگرام میں رجسٹریشن بلکل مفت ہوگی، اور جوملازمین اس پروگرام سے سہولت حاصل کریں گے ان ملازمین کے لیے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مخصوص کاؤنٹر ہوگا جس سے وہ چیک ان کر پائیں گے اور انہیں اپنے ساتھ مخصوص حد سے 15 کلوگرام زائد سامان لیجانے کی اجازت ہوگی۔

اور امریکہ اور کینڈا کا سفر کرنے کی صورت میں اکانومی کلاس کے مسافروں کو 23 کلوگرام کا اضافی بیگ لیجانے کی اجازت ہوگی جبکہ فرسٹ کلاس کے مسافروں کو 32 کلوگرام کا بیگ لیجانے کی اجازت ہوگی۔

اتحاد ایئرویز کے سیلز اور ڈسٹریبیوشن کے سینئر نائب صدر ڈنکن بیورو کا کہنا تھا کہ ” ہم یو اے ای حکومت کے ملازمین کو رعایت اور دیگر فوائد دینے کے لیے یو اے ای حکومت کے ساتھ اشتراک کرنے پر خوش ہیں۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس اقدام سے لوگوں کو دوبارہ سے سفر کرنے کی ترغیب ملے گی”۔

اس کے علاوہ اتحاد ہولی ڈے ڈسکاؤںٹ کی مد میں 10 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔

اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے یو اے ای کی وفاقی حکومت ملازمین کو اتحاد گیسٹ کا ممبر بننا پڑے گا جس کے لیے وہ درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں:

etihadguest.com/UAEGov

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button