خلیج اردو آن لائن:
ایک ملین ڈالڑ یعنی 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جینتے والے خوش نصیب پاکستانی باشندے اور ابوظہبی کے رہائشی محمد شفیق ہیں۔ محمد شفیق نے ڈبئی ڈیوٹی فری (ڈی ڈٰی ایف) سرپرائز ڈرا میں 1 ملین ڈالر کا لکی ڈرا جیتا ہے۔
جب محمد شفیق کو انعام کی خبر ملی تو وہ اس وقت ایک اجنبی کی مدد کر رہے تھے۔ محمد شفیق بتاتے ہیں کہ ” ایک شخص کا موبائل فون کھو گیا تھا اور اس نے مدد کے لیے مجھے روکا۔ جب میں اس شخص کو دلاسہ دینے میں مصروف تھا تو مجھے ڈی ڈی ایف کے اہلکار کا فون آیا۔ جس نے مجھے انعام کے بارے میں بتایا”۔
شفیق بتاتے ہیں کہ انعام جیتننے کی خبر سن کر "میرے اندر سے آواز آرہی تھی کہ خبر پر یقین کرلو، لیکن میں نے فون کرنے والے نمائندے سے کہا کہ وہ ثابت کرے کہ وہ مذاق نہیں کر رہا۔ اس نے مجھے یقین دلایا کہ وہ مذاق نہیں کر رہا اور مجھ سے میری ٹکٹ کا نمبر پوچھا۔ حلانکہ کے اس وقت میرے پاس ٹکٹ موجود نہیں تھا لیکن مجھے اس کا نمر یاد تھا جوکہ 4422 تھا”۔
شفیق بتاتے ہیں کہ وہ یہ خبر سن کر سیدھے گھر گئے اور اپنی بیوی کو یہ خبر بتائی اور وہ جذباتی ہوگئی۔ تام، اپنے نام کی تصدیق کے لیے شفیق نے ڈی ڈٰی ایف کے فیسبک پیج پر لاگ ان کیا تو وہاں انکا نام لائیو چل رہا تھا۔ تب انہیں یقین ہوا کہ وہ واقعی انعام جیت چکے ہیں۔
محمد شفیق پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکتھے ہیں اور یو اے ای میں اس وقت کے مقیم ہیں جب وہ 16 سال کے تھے۔ شفیق کے 7 بچے ہیں اور وہ خود پراپرٹٰی میجنمنٹ کی کمپنی چلاتے ہیں۔ شفیق کا کہنا تھا کہ وہ اس پیسے کے ایک بڑے حصے کو اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گے۔
اس کے علاوہ شفیق اس پیسے کا کچھ حصہ اپنے بزنس میں لگانا چاہتے ہیں اور کچھ حصہ عطیہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ شفیق نے 10 ستمبر کو ٹکٹ خریدی تھی اور وہ چار سال پہلے بھی ایک ٹکٹ خرید چکے تھے لیکن تب جیت نہیں پائے تھے۔ شفیق بتاتے ہیں کہ اس بار انہیں بہت قوی امید تھی کہ وہ جیت جائیں گے۔
Source: Khaleej Times







