
خلیج اردو
09 اکتوبر 2020
دبئی: کیا آپ متحدہ عرب امارات میں کسی نئے کام کی تلاش میں جانا چاہتے ہیں؟ آپ کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے نے کچھ ورکرز کیلئے ورک پرمٹ کے اجراء کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اکتوبر 5 کو آئی سی اے نے بتایا کہ حکومتی اداروں اور نیم سرکاری اداروں نے نئے ملازمین کیلئے ورک پرمٹ کے اجراء کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آئی سی اے کے مطابق ورک مرمٹ کا اجراء مقامی ورکرز کیلئے کیا گیا ہے جبکہ سپانسرنگ فیملیز اپنے ورک پرمٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ صحت سے متعلق اداروں ، ٹرانسپورٹ اور سینیٹیشن میں کام کرنے والوں کو بھی ورک پرمٹ جاری کیے جارہے ہیں۔
متحدہ امارات نے 19 مارچ 2020 سے ورک پرمٹ کے اجراء پر پابندی عائد کی تھی۔ یہ اقدام امارات کی جانب سے کورونا کے انسداد کیلئے لیے گئے فیصلوں کا حصہ تھا۔
امارات میں دیگر ویزوں کی اجازت تو وقت کے ساتھ دی گئی تھی تاہم غیر ملکیوں کیلئے ورک پرمٹ پر پابندی برقرار تھی۔ حکام کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں موجود افراد کیلئے ورک پرمٹ کی تجدید کا عمل جاری ہے۔
ورک پرمٹ کی آئی سی اے کی ویب سائیٹ www.ica.gov.ae پر اپلائی کرنا ہوگا۔حکام نے امارات میں داخل ہونے کیلئے ضوباط پر سخت سے عمل پیرا ہونے پر زور دیا ہے۔
Source : Gulf News






