متحدہ عرب امارات

دُبئی میں 4 پاکستانی، نیپالی اور بھارتی شہریوں نے بھارتی شہری کا جبڑا توڑ ڈالا اور رقم بھی لُوٹ لی

خلیج اردو : دُبئی میں مقیم 4 پاکستانیوں نے ایک بھارتی شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زکمی کر ڈالا اور اس کے پاس موجود رقم لُوٹ کر بھی فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ دبئی کے ایلاقے الرفا میں پیش آیا۔ متاثرہ بھارتی نوجوان نے بتایا کہ اس کے علاقے میں چار پاکستانیوں، دو نیپالی اور ایک بھارتی شہری پر مشتمل گینگ دُبئی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر شراب فروشی کا دھندہ کرتا تھا۔

وقوعہ کے روز بھارتی شہری اپنے ایک دوست کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھا ہوا تھا۔ جب اس نے انہیں ایک گاڑی میں سوار دیکھا تواپنے موبائل کیمرے سے ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی ویڈیو بنا لی۔ تاہم گاڑی میں سوار شراب فروش گینگ نے اسے ایسا کرتے دیکھ لیا اور گاڑی سے اُتر کر فوراً اس کے اس کے آ کر نمبر پلیٹ کی ویڈیو بنانے کی وجہ پوچھنے لگے۔

بھارتی نوجوان نے بتایا کہ کوئی وجہ نہیں، ویسے ہی بنا رہا تھا۔
جس پر پاکستانی اور نیپالی و بھارتی افراد اس پر حملہ کیا۔ جنہوں نے اس کی لوہے کی سلاخوں سے مار پیٹ کی اور اس دوران اسے لاتیں اور گھونسے بھی مارتے رہے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔ جاتے ہوئے یہ لوگ اس کے بٹوے سے 1500 درہم بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ بھارتی نوجوان کو زخمی حالت میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں اس پر بے پناہ تشدد کی تصدیق ہوئی اس کے علاوہ جبڑا ٹوٹ جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

پولیس نے پاکستانیوں سمیت گینگ کے باقی ارکان کو بھی گرفتار کر لیا۔ عدالت کی جانب سے ملزمان پر غیر قانونی شراب فروشی، مار پیٹ اور رقم چوری کے الزامات کے تحت ایک ماہ قید کی سزا سُنا دی گئی۔ سزا کی مُدت پوری ہوتے ہی ملزمان کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button