
خلیج اردو آن لائن:
بی بی سی نیوز پر شائع پونے والی سائنسی رپورٹ کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس موبائل کی اسکرین، بینک نوٹس او بے داخ اسٹیل پر 28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے اور بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔
آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس مختلف اشیاء کی سطح پر لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے اور یہ وائرس عام طور پر لوگوں، کے کھانسی کرنے، چھینکنیں یا بات کرنے سے پھیلتا ہے۔
برطانی خبر رسان ادارے بی بی سی نیوز کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس ہوا میں معلق ذرات، پلاسٹک اور دھات سے بھی پھیل سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس پہلے ہونے والی تحقیقات کے نتائج کے مطابق کورونا وائرس مختلف اشیاء کی سطحوں جیسا کہ بینک نوٹس اور شیشے پر 2 سے 3 دن زندہ رہ سکتا ہے اور پلاسٹک اور بے داخل اسٹیل پر زیادہ سے زیادہ 6 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
تاہم، آسٹریلیا میں کی جانے والی اس نئی تحقیق کے نتائج پہلی تحقیقات سے مختلف ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق یہ وائرس انتہائی طاقتور ہے اور اگر اسے کمرے درجہ حرارت یعینی 20 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جائے تو یہ بینک نوٹس، پلاسٹ شیشے کی سطح اور موبائل اسکرین پر 28 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
جبکہ اسی ماحول میں زکام کا وائرس 17 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
تاہم، وائرولوجی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق گرم درجہ حرارت میں یہ وائرس کم دیر تک زندہ رہتا ہے، جیسا کہ 40 ڈگری سینٹٰی گریڈ میں بعض سطوحوں پر یہ وائرس 24 گھنٹوں میں ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Source: Khaleej Times







