متحدہ عرب امارات

اپنی ٹانگ کھونے والا بہادر مزدور دوبارہ ڈیوٹی کے قابل ہو گیا

خلیج اردو
13 اکتوبر 2020
ابوظبہی: تندرستی بہت بڑی نعمت ہے لیکن اگر کسی وجہ سے انسان معزور ہو جائے تو ایسے میں دو آپشنز ہوتے ہیں ، یا تو اپنی معزوری کی وجہ سے بھیک مانگی جائے یا اپنی کمزوری کے آگے ہمت دیکھا کر اسے اپنی طاقت بنایا جائے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک مزدور نے بھی اپنی معزوری کے آگے سرتسلیم خم ہونے کے بجائے حوصلے کا پیکر بن کر محنت سے رزق حلال کمانے کو ترجیح دی۔

پرچون کی دوکان میں کام کرنے والے حشان علی ایک بیکٹریل بیماری کی وجہ سے بیمار پڑ گئے اور ڈاکٹروں کو ان کی ٹانگ کاٹنی پڑی تاہم مخیر حضرات کی مدد سے انہیں مصنوعی ٹانگ لگائی گئی جس سے وہ اب دوبارہ کام کے قابل ہو گیا ہے۔

علی کو کلیولینڈ کلنک ابوظبہی میں کام کرنے والے سوشل ورکرز نے ان کیلئے فنڈز اکٹھا کیا اور اس کیلئے مصنوعی ٹانگ لگانے کا انتظام کیا۔

ورکر کو ابتدائی طور العین کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اس کے دل کے ایک وال میں افنکیشن تھا۔ اس کی بندش کی وجہ سے اس کی ٹانگ میں خون کی سپلائی بند ہوئی جس سے اس کے مسلز میں نیکروٹنگ مائیسوسسٹ نامی انفکشن ہوا۔

یہاں سے اسے ابوظبہی کلیولینڈ کلنک پہنچایا گیا جہاں سرجنز نے ان کی خراب دل کی وال کو ہٹایا۔ ان کا کافی عرصہ تک علاج کیا جاتا رہا۔اس کے پیر کی وجہ سے باقی جسم خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہونے پر ڈاکٹروں کو اس کی ٹانگ کاٹنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا جو اس مریض کی زندگی بچانے کیلئے کیا گیا۔

اس پر سوشل ورکرز نے مختلف خیراتی اداروں کی مدد سے یہ ممکن بنایا کہ مریض کیلئے مصنوعی ٹانگ لگائی جا سکے۔ مشکل علاج کے بعد وہ اب کام پر دوبارہ آچکا ہے اور اپنے فرض نبھا رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button