خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں تفریحی اور خریداری کا سب سے بڑا ایونٹ، دبئی شاپنگ فیسٹول ( ڈی ایس ایف) اپنے 26 ویں ایڈیشن کے ساتھ 17 دسمبر 2020 سے واپس آ رہا ہے جو 30 جنوری 2021 تک جاری رہے گا۔
اس پروگرام میں کیا خاص ہونے جا رہا ہے؟
سب سے بڑے اس فیسٹول میں 6 ہفتوں کے لیے فیملیوں کے لیے تفریح کا سامان ہوگا، جس میں براہ راست محفل موسیقی، خریداری کے لیے منفرد مارکیٹیں، فن پاروں کی نمائش، اور اس اسٹیچ شو ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپر سیلز ہوں گیں۔ مزید برآں، سیاحوں کے لیے انعامات جیتنے کے لیے بہت زیادہ مواقع ہوں گے۔
یہ فیسٹول ہر سال دبئی فیسٹولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ تاہم اس سال یہ فیسٹول گزشتہ سالوں کی نسبت جلد شروع کیا جا رہا تاکہ فیملیز، بچے اور نوجوان اس پرگروام سے اپنی سکول کی چھٹیوں کے دوران زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔
مزید برآں، اس فیسٹول کا آغاز ایک شاندار تقریب کے ساتھ 17 دسمبر سے ہوگا۔ جس میں دنیا بھر کےمشہور گلوکار شرکت کریں، فائر ورک ہوگا، اور اس کے علاوہ نئے سال کے آغاز پر خاص پروگرام ہوں گیں۔
تاہم خیال رہے کہ اس فیسٹول پر آنے والوں کو کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
Source: Gulf News







