خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ کی سول کورٹ نے ایک عرب باشندے کو اپنی سابقہ بیوی کو فحش پیغامات بھیجنے کے الزام میں دو ماہ قید کی سزا اور اپنی سابقہ اہلیہ کو 70 ہزار معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔
استغاثہ کی جانب سے عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق شوہر نے اپنی سابقہ بیوی، جو اس وقت کسی اور کے نکاح میں ہے، کو اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کے میسج کیے اور خاتون کے خلاف بیہودہ زبان کا استعمال بھی کیا۔
جب مقدمہ شروع ہوا توا شارجہ کی عدالت نے مدعاعلیہ کو قصوار قرار دیتے ہوئے دو ماہ کی قید کی سزا سنائی۔ اور مقدمہ راس الخیمہ سول کورٹ بھیج دیا گیا۔ جہاں راس الخیمہ سول کورٹ نے مدعاعلیہ کو دو ماہ قید کے ساتھ اپنی سابقہ بیوی کو ہرجانے کے طور پر 70 ہزار درہم معاؤضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ سابقہ شوہر فحش میسجز سے خاتون کو تکلیف پہنچی ہے، اور اس نے وکیل اور عدالت کی فیس بھی ادا کرنی ہے۔ لہذا عدالت مدعاعلیہ کو قید کے ساتھ 70 ہزا درہم جرمانے کی بھی سزاسناتی ہے جو اسے اپنی سابقہ بیوی کو ادا کرنے ہوں گے۔
Source: Khaleej Times






