متحدہ عرب امارات

دبئی، پاکستانی کرایہ دار کو قتل کی دھمکی دینے والے  پاکستانی رینٹ کلیکٹر کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے ایک رینٹ کلیکٹر کو ایک خاتون کے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ مدعا علیہ نے قتل کی دھمکی کرائے کے معاملے پر جھگڑے کے بعد دی۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 37 مدعاعلیہ پر ڈیرا کے علاقے المراقبت میں ایک مشترکہ بنگلے کا ماہانہ کرایہ وصول کرنے کی ذمہ داری عائد تھی۔

اس سال جولائی میں مدعاعلیہ نے اس بنگلے کے پاکستانی کرایہ دار سے 2800 درہم کرایہ ادا کرنے لیے رابطہ کیا۔ جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

اس حوالے سے پاکستانی شکایت کنندہ کرایہ دار کا کہنا تھا کہ ” یہ ایک مشترکہ بنگلہ ہے جس میں 6 خاندان کرائے پر رہتے ہیں۔ اور میرے اوپر ان تمام سے کرایہ لے کر مدعاعلیہ کو دینے کی ذمہ داری تھی”۔

پاکستانی نے مزید بتایا کہ جب مدعاعلیہ کا فون آیا تو ” میں نے اسے کچھ دن انتظار کرنے کو بولا کیونکہ مجھے ابھی اپنی کمپنی سے تنخواہ نہیں ملی تھی”۔  لیکن وہ شخص بار بار فون کرتا ہے رہا جس پر پاکستانی کرایہ دار نے فون پر اسے جواب دینا بند کر دیا۔

جس کے بعد مدعاعلیہ، جو خود پاکستانی ہے، کرایہ وصول کرنے بنگلے پر گیا، جہاں شکایت کنندہ کی بیوی اور بچے نے دروازہ کھولا۔

ریکارڈ کے مطابق شکایت کنندہ کی پاکستانی بیوی نے بتایا کہ جب اس نے دورازہ کھولا تو مدعا علیہ نے” انہیں دھمکی دی اگر ہم نے کرایہ ادا نہ کیا تو وہ میرے شوہر کو قتل کر دے گا”۔

تاہم، پاکستانی متاثرہ کرایہ دار نے اس واقعہ کی اطلاع دبئی پولیس کو کردی، جس کے بعد دوران تفتیش مدعاعلیہ نے دھمکی دینے کا اقرار کر لیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے مدعاعلیہ کو تین ماہ قید کے بعد ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button