متحدہ عرب امارات

سیاحتی ویزے پر دبئی آںے والے 678 پاکستانیوں کو یو اے ای میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ مختلف پروازوں کے ذریعے سیاحتی ویزوں پر دبئی آنے والے 678 پاکستانیوں کو یو اے ای میں داخلے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے یو اے ای میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

قونصل خانہ دبئی ایئر پورٹ پر ہھنسے ان سیاحوں کو پاکستان واپس بھیج رہا ہے۔ قونصلیٹ کیجانب سے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 678 پاکستانیوں میں سے 558 مسافروں کو اس وقت تک ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔

جبکہ پیچھے رہ جانے 120 مسافروں کو اگلے 12 گھنٹوں میں مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ قونصل جنرل کا ہیلپ ڈیسک مسافروں کی رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

مزید برآں، سیاحتی ویزے پر دبئی آنے والے پاکستانی مسافروں کو مخصوص شرائط پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر انہیں یو اے ای میں داخلے کی ازت نہیں دی جائے گی۔

اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے آپ درج ذیل مضمون پڑھیں:

دبئی آنے والے پاکستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے سیاحوں کے لیے سفری شرائط میں تبدیلی کر دی گئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button