خلیج اردو
17 اکتوبر 2020
عجمان : متحدہ عرب امارات میں ایک گاڑی کے پھیچے دوسری گاڑی پارک کرکے اس کا راستہ روکنا جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عجمان پولیس نے بتایا ہے کہ کسی گاڑی کے پھیچے اپنے گاڑی پارک کرنے اس کیلئے مصبیت پیدا کرنے کے مترادف ہے اور اس سے رش بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ ان کا تحفظ اور ان کی خوشی ہی پولیس کا مقصد ہے ، پارکنگ کے ضوبط پر عمل کیجئے تاکہ آپ اپنے لیے اور دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کر سکیں ۔
Source : Gulf News







