متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے معمولی جرائم میں جیل کی سزا بھگتنے والے اماراتی باشندوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے شروع کر دیے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے معمولی کریمنل اور فنانشل مقدمات میں جیل کی سزا بھگتنے والے اماراتی باشندوں کو اچھے برتاؤ (گڈ کریکٹر) کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے شروع کردیے۔

دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے معاون کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سزا بھگت لینے والے امارتی باشندوں کو مناسب نوکری تلاش کرنے اور دوبارہ سے معاشرے کا حصہ بننےمیں مدد کرنا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ "دبئی پولیس تمام امارتی شہریوں کو خوش رکھنے اور سابق مجرموں کو دوبارہ سے نارمل زندگی گزارنے میں مدد دینے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کریکٹر سرٹیفکیٹ دبئی پولیس کی ویب سائٹ اور سمارٹ ایپ سے آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اور اس سرٹیفکیٹ کی مدد سے تمام اماراتی باشندوں کو تمام شعبوں میں نوکریاں حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button