متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پیٹرول پمپ کو گاڑی سے اڑانے والے شخص کو استعاثہ عامہ کےحوالے کر دیا گیا

خلیج اردو
19 اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ میں پیٹرول پمپ کو گاڑی سے تباہ کرنے والے ایشائی باشندہ کے معاملہ پولیس نے استعاثہ عامہ کے سپرد کر دیا۔ گاڑی چلانے والا تیز رفتاری کے باعث سڑک پر اپنے لین سے ہٹ گیا اور گاڑی پیٹرول پمپ سے جاٹکرائی جس سے پیٹرول پمپ تباہ ہو گیا۔

الاتحاد روڈ پر واقعہ پیٹرول پمپ حادثے میں دو ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ حادثہ 13 اکبور کی رات کو پیش آیا جس میں ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوا۔

پولس کو سنٹرل آپریشنز روم سے رپورٹ موصول ہوئی جس کے بعد ماہر افراد پر مشتمل ٹیم جائے وقوع پہنچی اور انہیں معلوم ہوا گاڑی کا حادثہ ڈرائیور کی جانب سے لین سے ہٹنے کے باعث پیش آیا۔ ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی۔

زخمی ہونے والوں میں 28 سالہ فلپائنی اور 36 سالہ بھارتی زخمی ہوا۔ انہیں القاسمی اسپتال منتقل کیا گیا اور ضروری طبی امداد دی گئی۔

ڈرائیور کو بعد میں گرفتار کرکے پبلک پراسیکوشن کے حوالے کیا گیا۔

شارجہ پولیس کمانڈ نے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کریں اور اسپیڈ لمٹ سے تجاوز نہ کریں۔ دوسری طرف پیٹرول پہمپ اسٹاف نے گلف نیوز کو بتایا کہ خراب شدہ مشین کو جلد بدل دیا جائے گا اور نئے مشین کو لگایا جائے گا۔

Source: Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button