متحدہ عرب امارات

272 پاکستانی اور بھارتی دبئی ایئرپورٹ پر محصور ہیں، وجوہات کیا ہیں ؟ جانیئے

خلیج اردو
20 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی ایئرپورٹ پر ویزٹ ویزہ ہولڈر کی جانب سے نامکمل کوائف کا معاملہ آج کل اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ پاکستان ، بنگلادیشن اور بھارت سے جانے والے ویزٹ ویزہ ہولڈرز کے پاس کوائف نامکمل ہونے کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا جاتا ہے اور متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔ اب تک 1225 پاکستانیوں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر داخلے سے روکا جا شکا ہے۔

اس وقت 206 پاکستانی اور 66 بھارتی ویزٹ ویزہ ہولڈرز اس وقت دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محصور ہیں۔ حکام نے لازم بنایا ہے کہ ویزٹ ویزہ ہولڈرز کے پاس 2000 درہم یا اتنی مالیت کی نقد رقم ، ہوٹل بنکنگ ، واپسی کا ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔

دبئی میں پاکستانی قنصلیٹ میں ایک سنیئر عہدیدار نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ کہ ابھی تک 1019 افراد جن کو دبئی ایئرپورٹ پر داخلے سے روکا گیا تھا، انہیں پاکستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ 206 افراد کو آٗندہ 12 گھنٹوں میں ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔ ایئرپورٹ پر محصور مسافروں کیلئے کھانے پینے کا انتظام کیا جاتا رہا ہے۔انہون نے کہا کہ دبئی حکام کو ویزٹ ویزہ کیلئے درکار شرائط پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

بھارتی قونصلیت میں پریس انفارمیشن اور کلچرل کونسل جنرل کاکہنا ہے کہ 66 بھارتی افراد دبئی ایئرپورٹ پر محصور ہیں۔ 59 مسافرو کو گو ایئر کے ذریعے دہلی سے آئے ہیں ، گزشتہ 48 گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر محسور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان مسافروں کے کوائف پورے ہیں لیکن انہیں دبئی داخلے سے روکا جارہا ہے۔ انہون نے کہا کہ ہم نے حکام سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button