متحدہ عرب امارات

کم عمر بچے کی ڈرائیونگ کی وجہ سے 12 سالہ اماراتی جاں بحق

خلیج اردو
یکم نومبر 2020
راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات میں کم عمر بچے جس کی عمر 13 سال تھی ، کی گاڑی بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں اس کا 12 سالہ دوست ہلاک ہوا۔

برگیڈیئر محمد سعید آلحمیدی جو راس الخیمہ پولیس میں ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ 13 سالہ ڈرائیور جس کے پاس لائنس نہیں تھا نے علی غیلی میں سڑک پر کنٹرول کھویا اور اس کی گاڑی الٹ گئی جس سے اس کا 12 سالہ دوست موقع پر پلاک ہوا۔

گاڑی میں موجود 11 سالہ بچہ اور ڈرائیور زندہ رہے۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ مرنے والے بچے کی لاش اسپتال منتقل کرکے پولیس نے مقدمے درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button