
وزارت صحت نے 1466 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 1466 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 133,490 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1008 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 136,149 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے6 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 503 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 2,156 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE Health Ministry conducts 96,994 additional #COVID19 tests in last 24 hours, announces 1,008 new cases, 1,466 recoveries, 6 deaths#WamNews pic.twitter.com/qje0Xa0OAt
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) November 3, 2020
Source : WAM






