متحدہ عرب امارات

شارجہ میں بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز کل سے ہوگا، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تیار

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے۔ کتاب میلے میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ کتاب میلے کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

کتاب میلے کی مانیٹرنگ کے لیے گشت کے لیے 20 ٹیمیں اور متعدد ڈرون تعینات کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ میلےمیں آنے والے افراد کو رضاکار اور پولیس اہلکار ماسک پہننے اور ایک دوسرے فاصلہ رکھنے کی مسلسل تلقین کرتے رہیں گے۔

کتاب میلے میں آںے والے مہمانوں، پبلیشروں اور سیاحوں کے لیے ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھنے کے لیے شارجہ ایکسپو سنٹر کے باہر بھی پولیس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

کل 4 نومبر سے اس کتاب میلے میں 30 مختلف زبانوں میں تقریبا 80 ہزار کتابوں کی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گیں۔

اور یہ میلہ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔

آپ اس کتاب میلے میں جا کر دنیا بھر سے آنے والی مختلف کتابیں خرید سکتے ہیں لیکن بک فیئر میں جانے کے لیے آپ کو registration.sibf.com سے اپنے رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ کیسے نمٹا جائے گا؟

کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے لیے ہال کے اندر رضاکار اور پولیس اہلکار موجود ہوں گے جو آنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کی بار بار تلقین کریں گے۔

شارجہ پولیس کے سنٹرل آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر جنرل احمد سعید النور نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کتاب میلے میں آنے والے جو وزٹر کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گیں انہیں کئی بار وارننگ دی جائے گی اور اگر کئی بار وارننگ دیے جانے کے بعد بھی وہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے تو انہیں کتاب میلے سے نکال دیا جائے گا۔

ایکسپو سنٹر میں داخلی اور خارجی راستوں پر تھرمل اسیکنر نصب کیے گئے ہیں۔ اور سنٹر میں موجود ہال اور پبلشر سٹالز کو ہر روز پانچ گھنٹوں کے لیے جراثیموں سے پاک کیا جائے گا۔

مزید برآں، کتاب میلے میں آنے والے وزٹرز کو رجسٹریش کروانی ہوگی اور کتاب میلے میں ہر آنے والے صرف تین گھنٹوں کا وقت دیا جائے گا اس کے بعد انہیں کتاب میلے سے واپس جانا ہوگا۔  اور جب وہ مقررہ وقت پر ہال میں پہنچیں گے تو انہیں ایک رنگین رسٹ بانڈ دیا جائے جس سے وہ ہال کے اندر اپنے دورانیہ پر نظر رکھ سکیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button