متحدہ عرب امارات

اگر آپ کے پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات کا ویزہ موجود ہے اور آپ سے پاسپورٹ گم ہو جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟

خلیج اردو
05 نومبر 2020
دبئی: اگر متحدہ عرب امارات میں آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے اور اس پر متحدہ عرب امارات کا ویزہ لگا ہوا ہو تو آپ ان مراحل سے گزر کر نیا پاسپورٹ اور ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں اگر آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو آپ کو نئے پاسپورٹ کیلئے دوبارہ اپلائی کرنی چاہیئے۔آپ متحدہ عرب امارات میں اپنے ملک کے قونصلیٹ جائیں گے اور وہاں سے نیا پاسپورٹ بنوا کر اس پر نیا ویزہ لگوائیں گے۔

پہلے مرحلے میں آپ کو گم شدگی کی شکایت پولیس میں درج کرنی ہوگی۔ اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں جاکر آُ گم شدگی کی رپورٹ درج کراسکتے ہیں۔پولیس اسٹیشن میں پاسپورٹ گم شدگی کے فارم کو پر کرکے اس کے ساتھ دو عدد تصاویر اور اگر آُ کے پاس پاسپورٹ کی کاپی ہے تو اسے لف کیجئے۔

اگر آپ کم عمر ہیں تو اس موقع پر آپ کے والدین یا اسپانسرڈ وہاں موجود ہونے چاہیئے۔ اور اگر جس بندے کا پاسپورٹ گم ہوا ہے اور وہ کمپنی کی اسپانسرشپ پر ہے تو اسے پاسپورٹ کی گمشدگی سے متعلق اپنی دترخواست عربی میں جمع کرانی ہوگی اور یہ خط کمپنی کے لیڑپیڈ پر ہونی چاہیئے۔ کمپنی کو بھی ٹریڈ لائنسس اور اسٹبلشمنٹ کارڈ کی کاپی فراہم کرنی ہوگی۔

جس شخص کا پاسپورٹ گم ہو جاتا ہے وہ اگر فیملی اسپانسرشپ پر ہے تو اسے اسپانسر سے ایک خط دستخط کرکے ساتھ میں اپنے پاسپورٹ کی کاپی منسلک کرکے پولیس اسٹیشن میں جمع کرانی چاہیئے۔

اگر آپ دبئی میں ہیں اور آُ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو آپ کو علم ہو کہ پاسپورٹ کی گمشدگی کا تعلق جی ڈے آر ایف اے اور دبئی کورٹ سے ہے۔جب آپ کو پولیس کی شکایت مل جاتی ہے تو آپ اسے متعلق کورٹ سے اسٹامپ کرائیے اور جی ڈے آر ایف اے جہاں سے آُ کو ویزہ مہیا کیا گیا تھا ، سے دستخط کیجئے۔

تیسرے مرحلے میں جب آپ یہ تمام لوازمات پورے کر چکے ہوں، آپ کو چاہیئے کہ آپ پولیس رپورٹ واپس پولیس اسٹیشن میں جمع کروائیں جہاں سے آُ کو عربی زبان میں پاسپورٹ کی گمشدگی کا باقاعدہ سرٹیفیکیٹ مہیا کیا جائے گا۔

جب آپ کو پاسپورٹ گم شدگی سرٹیفیکٹ مل جائے گا تو اس کی بنیاد پر اپنے قونصلیٹ جاکر آپ نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ہر قونصلیٹ کے اپنے لوازمات ہوتے ہیں اور وہ آپ سے جن ڈاکومنٹس کا تقاضہ کریں وہ انہیں مہیا کیجئے۔ آپ ان کی تصدیق کیجئے کہ آُ نے وہ مکمل کیئے ہیں۔

پانچویں مرحلے میں جب آُ کا پاسپورٹ آپ کو مہیا کیا جاتا ہے تو آپ جی ڈی آر ایف اے کے دفتر جاکر اپنے لیے نیا ویزہ مہیا کرائیں گے۔ مطلوبہ فیس کے ساتھ درسخواست دیجئے جہاں سے آُ کو اسی معیاد کا جو آپ کے ویزے کی تھی، نیا ویزہ مہیا کرے گا۔ اگر آپ کا پہلے کا ویزہ ایکسپائر ہے تو آُ کو نیا ویزہ دیا جائے گا۔ تاہم اگر آپ متحدہ عرب امارات کے باہر ہیں اور آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو آُ کو ان مراحل سے گزرنا ہوگا۔

اگر آپ اپنے ملک میں ہیں اور آپ کا پاسپورٹ گم ہو جاتا ہے تو آپ کو اپنے ملک سے متعلق پاسپورٹ کی گمشدگی سے متعلق مراحل سے گزرنا ہوگا۔

اگر آُ کسی اور ملک میں ہیں تو وہاں کے قونصلیٹ یا سفارتخانے سے معلوم کیجئے کہ آپ کو نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا چاہیئے۔

متحدہ عرب امارات کی لندن میں سفارتخانے کے مطابق جن لوگوں سے ان کا پاسپورٹ گم ہو جاتا ہے انہیں نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست دینی چاہیئے اس سے قبل کے وہ ملک میں داخل ہوجائیں۔ یہ درخواست دیکھی جاتی ہے اور پھر کونسلر سیکشن میں جہاں پاسپورٹ گم ہوا ہے وہاں مطلوبہ دستاویزات طلب کی جاتیں ہیں اور آپ کو بتایا جاتا ہے اور ایک درخواست اور پرانے پاسپورٹ کی کاپی اگر موجود ہے وہ منسلک کرکے آپ کو پاسپورٹ مہیا کیا جاتا ہے۔

متحدہ عرب مارات میں داخلے کیلئے درکاری انٹری پرمٹ کیلئے آُ کو پاسپورٹ کی کاپی ، درخواست جسے باقاعدہ سے دستخط کیا گیا ہو، اماراتی آئی ڈی کارڈ کمی کاپی منسلک کرنی ہوگی۔ ایک پاسپورٹ سائیز تصویر، اسپانسر کا خط جہاں آُ کام کررہے ہو اور وہ تصدیق کریں اور پولیس میں گمشدگی کی درخواست۔

آپ متعلقہ سفارتخانے جس ملک میں آپ کا پاسپورٹ گم ہوا ہے وہاں سے معلوم کرکے اپنے نئے ویزہکو حاصل کر سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button