متحدہ عرب امارات

شیخہ مریم کی وفات پر شیخ خلیفہ کی جانب سے تعزیت، سوگ کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے شیخہ مریم بنت الحمدان بن زید بن خلیفہ الہنیان کی موت پر تعزیت کی ہے جن کا انتقال جمعرات کو ہوا ہے۔

شیخ خلیف نے مرحومہ کے رشتہ داروں اور پوری النہیان فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے۔ شیخہ مریم مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی کزن اور شیخ محمد بن راشد المکتوم جو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم ہیں ، کی چچی تھی۔

شیخہ مریم مرحوم شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی بیوہ بھی تھی جس نے ابوظبہی کے ویسٹرن ریجن پر حکمرانی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیخہ مریم کی موت کا سوگ منایا جارہا ہے۔ ان کی جانب سے مرحومہ کے ایثال ثواب کیلئے دعا اور ان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ شروع ہے
۔

https://twitter.com/fgtkoo/status/1324231922558640129

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button