متحدہ عرب امارات

ایمریٹس گروپ سیکیورٹی پاکستان میں مقیم اپنے اسٹاف کو ایوی ایشن سیکیورٹی سے متعلق ٹریننگ خود کروا پائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایمریٹس ایکس رے ٹریننگ پروگرام کی پاکستان میں تصدیق شروع کر دی۔

ایکس رے ٹریننگ پروگرام جو سنٹر آف ایوی ایشن اینڈ سیکیورٹی اسڈیز کی جانب سے کروایا جاتا ہے لیکن اب ایمریٹس گروپ سیکیورٹی پاکستان میں مقیم اپنے اسٹاف کی ایکس رے ٹریننگ خود کروا پائے گا۔

ایکس رے ٹریننگ پروگرام کیا ہے؟

ایکس رے ٹریننگ پروگرام ایئرپورٹس پر سامان کی تلاشی لینے کےلیے ایکس رے مشینوں کے استعمال سے متعلق ہوتا ہے۔ جو کہ پانچ دنوں پر مشتمل ہے اور اسے اب ای لرنگ کے حساب سے تبدیل بھی کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں اسٹاف کو وریچوئلی ہدایات اور ٹریننگ دی جائے گی۔ اور ایکس رے سافٹ ویئر کا استعمال سکھایا جائے گا۔  اور اس پروگرام میں سیکیورٹی اسٹاف کو ایکس رے مشینوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مشتبہ اشیاء کا بہتر معائنہ کرنے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

ایمریٹس گروپ سیکیورٹی کے نائب صدر نے پاکستان کی جانب سے ایمریٹس کےایکس پروگرام کو تسلیم کیے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہ "وبائی صورتحال اور اس کے باعث معاشی مسائل کی وجہ سے کام کرنے کا طریقہ کار تبدیل ہو گیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ درپیش خطرات بھی تبدیل ہوگئے ہین۔ لہذا جب ہمیں درپیش خطرات تبدیل ہوگئے ہیں تو ہمیں ان سے نمٹنے کے لیے اپنا طریقہ کار بدلنا ہوگا۔ اب سیکیورٹی ٹیکنیکل کے ساتھ ساتھ ٹیکٹیکل ہوگئی ہے۔ لہذا ٹریننگ کے لیے آن لائن فاصلاتی تعلیم دینا ایک بہتر طریقہ کار ہے”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ” ایو ایشن سیکیورٹی ایوی ایشن انڈسٹری کا بنیادی اور اہم جز بن گئی ہے۔ لہذا مقامی اور بین الاقوامی سطح پر حکام اور ایوی ایشن انڈسٹری کے درمیان بہتر اشتراک ایئر لائنز کو ایو ایشن سیکیورٹی کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button