متحدہ عرب امارات

شیخ سلطان نے عربی زبان کی 17 صدیوں پر مشتمل تاریخ سے متعلق کتاب کی رو نمائی کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے ممبر شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی عربی زبان کی تاریخ سے متعلق 8 جلدوں پر مشتمل کتاب کی رو نمائی کردی۔

یہ اپنی طرز کا واحد پراجیکٹ ہے جس میں عربی زبان کے 17 صدیوں پر مشتمل ارتقاء کو دیکھایا گیا ہے۔

عربی زبان کی تاریخ کو کتابی شکل دینے کا کام 80 سال پہلے 1936 میں شروع ہوا جسے اب شیخ سلطان نے اپنی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچا کر شارجہ ایک اور تاریخی کامیابی سے نوازا ہے۔

1936میں ماہرہ میں سب سے پہلے یونین آف عرب سائنٹیفک لائنگویج اکیڈیمکیز نے عربی زبان کی تاریخ کو کتابی شکل دینے کی کوشش کی تھی۔ تاہم، یہ عمل عربی زبان کے پہلے حرف حمزہ کی کچھ معلومات درج کرنے کے بعد رو دیا گیا تھا۔

شیخ ڈاکٹر سلطان نے اس موقعے پر بین الاقوامی عرب کمیونٹی اور محقیقن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” آپ کو آپ کے دوسرے گھر میں خوش آمدید کہنے پر ہمیں خوشی ہے۔ اورمیں اس پراجیکٹ سے جڑے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں خاص طور پر پہلے یونین آف عرب سائنٹیفک لائنگویج اکیڈیمکیزکے سربراہ ڈاکٹر حسن الشفیع اور دیگر زبان دانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ "یہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب تھا اور جب میں سنا کہ اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے ماضی میں کی گئی کوشیشیں کامیاب نہیں ہو سکیں تو میری پراجیکٹ کو سپورٹ کرنے کا شوق مزید بڑھ گیا”۔

عربی زبان کی تاریخ پر مشتمل اس کتاب کی آٹھ جلدیں عربی حروف  تہجی کے پہلے دو الفاظ پر مشتمل ہیں جو  کہ حمزہ اور بے ہیں۔ ان آٹھ جلدوں میں حمزہ اور بے کی تاریخ سے متعلق بتایا گیا کہ حقیقت میں الفاظ کن الفاظ سے نکلے اور انہوں نے تاریخی ارتقا میں کتنی منازل طے کرتے ہوئے آج کی شکل میں پہنچے۔

ان دو الفاظ کا ارتقا 5 مختلف ادوار میں ہوا ہے جس میں پہلا دور قبل از اسلام کا ہے دوسرا دور اسلام ہے، تیسرا عباسیہ خلافت کا دور، چوتھا دور وہ جب قومی ریاستیں قائم ہونا شروع ہوئیں، اور پانچواں دور جدید دور ہے۔

اس کتاب کو ایک خاص سائنسی طریقے کار کے تحت لکھا گیا ہے۔ جس میں دی گئی معلومات کو باعدہ طور پر حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button