متحدہ عرب امارات

یو اے ای ٹیلی کمیونیکیشن کی رہائشیوں کو فوری طور پر واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگیولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایپل آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو ارجنٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ خطرناک سائبر سیکیورٹی کے مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔

ٹیلی کمیونیکیشن حکام کی جانب سے جمعرات کے روز کہا گیا ہے کہ ” آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کا نیا ورژن لانچ کیا گیا ہے۔ تاکہ ان خظرات سے بچا جا سکے جو بدنیتی پر مبنی کوڈز اور میموری کرپٹ ہونے اور کریش جیسے مسائل کا باعث بنتے ہیں”۔

لۃذا حکام کا کہنا ہے کہ ہم "شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں وہ واٹس ایپ کو نئے ورژن 2.20.111 پر اپ ڈیٹ کر لیں”۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button