متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان سمارٹ اسٹیشن میں کام کیسے کیا جارہا ہے، آئیے دیکھتے ہیں

خلیج اردو
06 نومبر 2020
دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کی جانب سے اسمارٹ اسٹیشن متعارف کرایا گیا ہے جو دبئی کے لوگوں کی حفاظت کیلئے سرگرداں ہے۔ عوام کو بہترین ٹریفک کا نظام اور سیکورٹی سسٹم دینے کیلئے سمارٹ اسٹیشن کو قائم کیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے کو اس اسٹیشن کے اندر جاکر ٹریننگ پروگرام دیکھنے کا موقع ملا تو ویڈیو بنا کر صارفین سے شیئر کی تاکہ وہ اسے دیکھ سکیں۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ برگیڈیئر جنرل عبید الہتھبور کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ویژن کے مطابق دنئی کو دنیا پر سب سے محفوظ اور جدید شہر بنائیں۔

ہم یقینی بنائیں گے کہ ہر شخص کی پبلک ٹرانسپورٹ تک راسائی ہو اور وہ اسے استعمال کرکے روزہمرہ کے کاموں پر جا سکے۔

ہتھبور نے بتایا کہ ان کے ڈیپارٹمنٹ نے 2019 میں 3565 افراد کو ٹرین کیا ہے اور کل 167 ٹریننگ سیشن کرائے ہیں۔ جس میں عالمی معیار کو خاطر میں رکھا گیا ہے۔

حمدان سمارٹ اسٹیشن فار اسٹیمولیشن اینڈ ٹریننگ ملک میں پہلا مرکز ہے جس میں سیکورٹی معاملات کیلئے آرٹئفشل انٹلی جنس کا استعمال عمل میں لایا گیا۔ اس اسٹیشن میں چار بنیادی اجزا ہیں ۔

1) اسٹیشن سکوائر اور میٹرو ٹریلر
اس کا بنیادی مقصد ٹراسپورٹیشن سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے افراد کو تیار کرنا ہے اور انہیں ٹریننگ دینا ہے۔ ان کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے ان افراد کی تیاری مقصود ہے۔ خلیج ٹائمز نے دیکھا کہ جب جرائم پیشہ افراد نے میٹرو اسٹیشن میں داخل ہوکر لوگوں کو یرغمال بنایا۔ اسپیشل پولیس نے انہیں ٹھکانے لگایا اور حالات نارمل بنائے۔ بمب اسکواڈ اور کے 9 ٹیم کو ڈپلائیڈ کیا گیا کہ وہ مشکوک اشیاء کو ڈسپوز آف کر سکیں۔

2) آپریٹنگ روم۔
آپریٹنگ روم جدید الات سے لیس ہیں اور اس میں تمام تر سہولیات موجود ہیں۔ اس میں جدید ترین سیکورٹی انٹلی جنس سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔ لفٹنٹ عبدالرحمان آلباستاکی کا کہنا ہے کہ سسٹم میں 8700 کیمروں کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ میٹرو اسٹیشن سے جانے اور اس میں داخل ہونے والے افراد کی مانیٹرنگ کرے گے۔ اس کیمرہ سے یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ کوئی شخص میٹرو کیلئے انتظار کررہا ہے یا مٹرگشت کررہا ہے اور کسی مشکوک سرگرمی میں ملوث ہے۔

3) سی فیوچر حال
دبئی پولیس دنیا کی سب سے پہلی سیکورٹی ایجنسی ہے جو آرٹیفیشل انٹلی جنس کو استعمال کرے گی۔ فیوچر حال اس مرکز کا نام ہے جو 360 ڈیگری کے زویے سے جیدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی مانیٹرنگ کرے گا۔ حال میں کام کرنے والوں کو ٹرین کیا گیا ہے جو جرائم کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی یا کسی قدرتی آفت میں کام آئیں گے جس کے مثال حالیہ کورونا وبا ہے جس میں انہوں نے مدد فراہم کی۔

4) لیبارٹری حال
لیبارٹری حال وہ ہے جس میں میٹرو اسٹیشن میں استعمال سے قبل تمام ٹیکنالوجی اور سیکورٹی سسٹم کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے کہ وہ قابل بھروسہ ہیں یا نہیں۔ دبئی پولیس کے پاس موجود سمارٹ ہلمٹس اور سمارٹ گلاسز دبئی پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی پہچان میں مدد دیتے ہیں۔ بدن کے درجہ حرارت اور دیگر سکنات سے مجرم کی پہچان ایکنڈوں میں ہوتی ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس ڈرون سیکورٹی کیمرہ ہیں جن سے وہ کافی دور سے بھی جرائم کو کنٹرول کرنے کا کام سرانجام دے سکتے ہیں۔جدید فیشل سسٹم سے پہچان ہو سکتی ہے کہ میٹرو میں سفر کرنے والا مسافر کیسا ہے اور اس سے میٹرو اسٹیشنز میں وقت کی بچت ہوگی۔

Source : Khaleej Times

 

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button