متحدہ عرب امارات

دبئی میڈیا ہاؤس کے بیس کامیاب سال مکمل ، شیخ محمد کا خصوصی پیغام

خلیج اردو
06 نومبر 2020
دبئی: دبئی میڈیا سٹی نے اپنا بیسواں سالگرہ منایا۔ یہ میڈیا اور کانٹنٹ کریٹرز کے حوالے سے سب سے بڑا شہر ہے۔

اس حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دبئی میڈیا سٹی نے 20 سال مکمل کیے۔ آج ہمارے پاس 3000 میڈیا ہاؤسز اور 34000 سے زائد صحافی یہاں کام کررہے ہیں۔ میں نے 122 ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشن اور 163 اشاعتی اداروں کی میزبانی کی۔

شیخ محمد کے ویژن کے مطابق بنے میڈیا سٹی کاکام عالمی سطح پر امارات کی بہترین ترجمانی کرنا شامل ہے۔ بزنس میں آسانی دینے کی وجہ سے سی این این ، بی بی سی ، ایم بی سی ، سی این بی سی عربیہ جیسے بڑی کمپنیوں نے دبئی میڈیا سٹی کو ترجیح دی۔

دنیا کی سب بڑی اور چھوٹی زبان میں مختلف 122 ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز یہاں قائم ہیں۔ ان زبانوں میں عربی، انگریزی ، چینی ، جرمن ، تلگو ، ہنڈی اور اردو سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں۔

دبئی میڈیا سٹی کے منجنگ ڈائریکٹر مجید آل سوادی کا کہنا ہے کہ عالمی معیار کا میڈیا سٹی ہماری قیادت کا وہ خواب ہے جس میں دنیا کا بہترین میڈیا ہاؤس بنانا تھا۔ ہم علاقے کی سب سے بڑی میڈیا کمیونٹی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button