متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کسٹم نے 2019 میں لاکھوں کی مقدار میں جعلی اشیاء ضط کیں

[clear]

خلیج اردو
07 نومبر 2020
ابوظبہی: وفاقی کسٹم اتھارٹی، ایف سی اے نے سال دوہزار 19 میں 168251 جعلی مصنوعات ضبط کیں جبکہ دوہزار 18 میں یہ تعداد 169587 تھی۔ ضبط کیں گئی مصنوعات میں زیادتی کسٹم حکام کی جانب سے استعداد کار بڑھانے سمیت مستعدی شامل ہے۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں 33 فیصد اشیاء ایئر کارگو کے ذریعے ضبط کیں گئیں۔ ریگولر اور کوریئر مال کے ذریعے 31 فیصد اشیاء کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی جبکہ مارین کے ذریعے 19 فیصد اور ذمینی راستے سے 16 فیصد اشیاء کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان مصنوعات میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں۔ 37.31 فیصد میں مسیلنیس گوڈز ، 29.85 ہاتھ سے تیار کیں گئیں چیزیں ہیں۔ موبائل فون اور اس کے سپیئر پارٹس کی تعداد 11.94 فیصد ، گارمنٹس 7.46 ، پرفیوم 4.48 فیصد اور 1.49 فیصد گلاسز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

علی سعید مطر النیادی ، کمشنر آف کسٹمز اینڈ چیئرمین آف ایف سی اے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہماری غیر معیاری اور غیر قانونی مصنوعات کے خلاف صاف پالیسی شامل ہے۔

ادارہ کسٹم متحدہ عرب امارات کا انتہائی حساس اور اہم ادارہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں غیر معیاری اور جعلی مصنوعات کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button