
خلیج اردو
08 نومبر 2020
ایک تجزیے کے مطابق سابقہ تین مہینوں کی اشیائے ضروریہ کو دیکھتے ہوئے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کب سستی ہوتیں ہیں۔
پچھلے مہینوں کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ ویک اینڈ پر قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔ ہفتے کے اختتام پر پھلوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی۔
دبئی میں ایک تجزیے کے مطابق پھل ہفتے کی شروعات میں کافی مہنگے ہوتے ہیں لیکن جیسے ہی ہفتے کے آخری ایام آتے ہیں پھلون کی قیمت میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔
کیلے کی قیمت ہفتے کے نصف میں کم ہونی شروع ہو جاتی ہے جبکہ سیب کی قیمت ہفتے کے اختتام پر کافی کمہ وجاتی ہے۔ لیموں ، لیون ، مالٹوں کی وجہ قیمتیں اگرچہ پورے مہینہ مستحکم رہتی ہیں تاہم ہفتے کے اختتام پر ان کی قیمتوں میں کمی آتی نوٹ کی گئی ہے۔
سبزیوں کے بارے میں تجزیہ ہے کہ ان میں اکثر کی قیمتیں ہفتے کے درمیان میں کمی ہوتیں ہیں اکثر سبزیاں ہفتے کے درمیان میں جاکر اپنی قیمتی میں کمی لاتیں ہیں۔ 2.5 درہم میں ملنے والی سبزی کے قیمت ہفتے کے وسط میں 1.9 درہم تک گر جاتی ہے۔ ہفتے کے شروعات میں یہ قیمت 3 درہم تک ہوتی ہے۔
اگست ، ستمبر اور اکتوبر کے ڈیٹا کے مطابق ہفتے کی شروعات مین سبزیوں کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آٰا جبکہ وسط میں جاکر ان کی قیمتیں کم ہوئیں۔







