متحدہ عرب امارات

فرانسیسی وزیر خارجہ کا قاہرہ کا دورہ،کارٹونوں کے معاملے پر پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کی کوششیں

خلیج اردو

09 نومبر 2020

قاہرہ:فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا میں مصری صدر عبدالفتح السیسی،مصری وزیر خارجہ اور جامعہ الازہر کے مہتمم سے ملاقاتیں کی جس میں انہوں نے اسلام سے متعلق اپنے احترام کو اجاگر کیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ اورجامعہ الازہر کے مہتمم کے مابین ہونے والی ملاقات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت اور اس کو روکنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ ماہ جامعہ الازہر کے مہتمم نے فرانسیسی صدر کے بیان کو انتشار پھیلانے کے مترادف قرار دیا تھا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں جامعہ الازہر کے مہتمم نے واضح کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسا کرنے والوں کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر لڑیں گے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ الازھر کے مہتمم نے مشترکہ طور پر اس معاملے کو حل کرنے اور آئندہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button