متحدہ عرب اماراتٹپس

دبئی میں ماسک پہننے کی پابندی سے استشنا حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ کسی ایسی بیماری کا شکار ہیں جو فیس ماسک پہننے سے مزید بگڑ سکتی ہے تو اب آپ دبئی میں ماسک پہننے کی پابندی سے چھوٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور دبئی پولیس نے ٹوئیٹر پر اعلان کرتے ہوئے عوام کو مطلع کیا ہے کہ اگر وہ کسی ایسی بیماری کا شکار ہیں جو ماسک پہننے سے بگڑ سکتی ہے تو وہ درج ذیل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ماسک پہننے کی لازمی شرط سے استشنا حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ماسک پہننے کی شرط سے استشنا حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار دج ذیل ہے:

1۔ سب سے پہلے درج ذیل ویب سائٹ پر جائیں۔

http://dxbpermit.gov.ae

2۔ ویب سائٹ پر جانے کے بعد کیٹگری کے بٹن پر کلک کری

3۔ ڈراپ ڈاؤن مینیو سے اپنی صحت سے متعلق کنڈیشن کا انتخاب کریں

4۔ اس کے بعد اپنی میڈیکل کنڈیشن کا اندراج کریں جس کی بنیاد پر آپ ماسک پہننے کی شرط سے چھوٹ چاہتے ہیں

5۔ دوسرے پیج پر اپنا درج کریں، اماراتی شناختی کارڈ کا نمبر درج کریں اور اپنی نیشنیلٹی کا اندراج کریں

6۔ مزید برآں، اپنے اماراتی شناختی کارڈ کی کاپی اور اپنی میڈٰیکل رپورٹ کی کاپی بھی اپ لوڈ کریں

7۔ ساتویں مرحلے میں اپنی دی گئی تمام معلومات کے ٹھیک ہونے تصدیق کریں اپلائی کے بٹن پر کلک کر دیں۔

یوں ماسک پہننے کی لازمی شرط سے استشنا حاصل کرنے کے لیے آپ کی درخواست حکام کے پاس چلی جائےگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button