متحدہ عرب امارات

دبئی میں پھنسے سرلنکن شہری پارک میں رہنے پر مجبور، وطن واپسی کے خواہشمند

خلیج اردو

10 نومبر 2020

دبئی:دبئی میں ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد سرلنکا شہری الحدیبہ پارک میں رہنے پر مجبور ہوگئے۔۔۔اس سے قبل ستمبر میں بھی سریلنکن شہریوں کےایک گروپ نے ویزوں کی معیاد حتم ہونے کےبعد اسی پارک میں رہائش اختیار کی تھی۔

سری لنکن سفارتی حکام کی جانب سے مذکورہ شہریوں کو شیلٹرز میں منتقل کرنے کے لئے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔دبئی میں سری لنکن قونصل جنرل کے مطابق شیلٹرز میں موجود 275 سری لنکن شہری آج دبئی سے کولمبو روانہ ہوں گے جس کے بعد پارک میں رہائش پذیر ان شہریوں کو شیلٹرز میں منتقل کیا جائے گا۔

سری لنکن حکام کی جانب سے شہریوں کو کھانا پانی اور فیس ماسک فراہم کیے جارہے ہیں۔ ان شہریوں میں 10 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ یہ زمین پر چٹائیاں بچھا کر اور پارک میں موجود بنچوں پر اپنی رات بسر کرتے ہیں۔

ان شہریوں کے مطابق ان کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی لا کر یہاں چھوڑ دیا گیا۔۔۔۔رواں برس اپریل اور مئی میں ان کے ویزے کی معیاد پوری ہو گئی تھی جس کے بعد ان کو واپس لوٹنا تھا تاہم کرونا کے باعث سفری پابندیاں ہونے کی وجہ سے سے واپس نہ لوٹ سکے اور یہی پھنس گئے۔

۔
سری لنکن شہری اہل علاقہ کے بھی شکرگزار ہیں جن کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے ان کو خوراک سمیت دیگر اشیا فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button