
خلیج اردو
10 نومبر 2020
ابوظہبی:ابوظہبی میں خاتون نے شادی کی اجازت نہ دینے پر اپنے ہی باپ کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ مذکورہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کو شادی کی تقریبات کی تیاریاں کرنے کو کہا تو انہوں نے شادی کرانے سے انکار کردیا۔
خاتون کے مطابق انہوں نے اپنے والد سے اختلافات کے باعث اپنا گھر چھوڑا۔ لڑکی کے والد نے عدالت میں بیان دیتے جوئے کہا کہ لڑکی کے منگیتر نے کبھی ان سے بیٹی کا ہاتھ نہیں مانگا تو وہ کیسے اپنی بیٹی کا رشتہ طے کردیتے۔۔۔لڑکی کے والد نے لڑکے کیلئے اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔
لڑکی کے والد نے دعوی کیا کہ شادی کا حواہشمند لڑکا ان کی بیٹی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا اور نہ ہی اسکا خیال رکھ سکتا ہے۔ لڑکی کے والد کی وکیل نے عداالت میں مختلف دستاویزات پیش کی جن کے مطابق مذکورہ لڑکے کیخلاف مختلف نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق لڑکے کا رشتہ مانگنے کیلئے لڑکی کے والد کے پاس خود جانا ضروری ہے تاہم اس کیس میں ایسا نہیں ہوا۔ لڑکی کے والد نے عدالت سے مقدمہ ختم کرنے اور لڑکے کیخلاف کاروائی کرنے کی درخواست کی۔







