خلیج اردو
11 نومبر 2020
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ، اتحاد ایئر ویز نے بدھ کے روز قومی دن کی مناسبت سے انچاس گھنٹوں کی سیل کا آغاز کردیا۔
کمپنی نے مسافروں کو 49 درہم میں بکنگ کرانے اور سفر سے اکیس دن پہلے تک کچھ بھی ادا نہ کرنے کی آفر کی ہے۔۔
مسافر 30 ستمبر 2021 سے پہلے کسی بھی وقت کم قیمت میں سفر کرنے اور واپسی سمیت پرتعیش ریسورٹ میں رہائش اختیار کرسکتے۔
کمپنی کے مطابق ابوظہبی سے بیروت کا کرایہ صرف 1،249 ، ایتھنز کا 2،449 اور مالدیپ سے3،049 درہم ہوگا۔
اتحاد ائیرویز کے ساتھ مسافر تین دن کا پیکج حاصل کر سکتے ہیں جس میں سفرکے ساتھ ساتھ قاہرہ،ایتھنز اور مالدیپ کے کسی بھی عالی شان ہوٹل میں رہائش بھی حاصل ہوگی۔
گھر کے قریب رہنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بھی خصوصی آفر دی جارہی جس میں صرف 149 درہم میں دبئی اور ابوظہبی کے کسی بھی بہترین ہوٹل میں ایک دن کی رہائش اور کھانے کی سہولت دی جائیگی۔۔
کمپنی کے مطابق مطلوبہ آفر بدھ کی صبح 9 بجے شروع ہوگی اور جمعے کے روز صبح دس بجے تک میسر ہوگی۔
Source : Khaleej Times







