متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

ترسیلات زر پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں تو ابھی بھیج دیں کیونکہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل اضافہ ہو راہا ہے۔ لہذا متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک پیسے بھیجنے کا بہترین وقت ہے۔ کیونکہ روپے کی قدر میں اضافہ آنے والے مہینوں میں بھی جاری رہے گا۔

پاکستانی روپیہ اشیاء کی سب سے اچھی کارکردگی کی حامل کرنسی بن گیا ہے۔ گزشتہ ڈھائی  ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین معیشت کے مطابق روپے کی قدر میں یہ بہتری، حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے پیسے بیجھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، برآمدات میں اضافے اور ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ ہوئی ہے۔

بدھ کے روز یو اے ای درہم کی پاکستانی روپے کےمقابلےمیں قیمت 43 اشاریہ 2 روپے تھی۔ جبکہ 27 اگست کو درہم کی قیمت 45 اشاریہ 88 روپے تھی۔

پاکستان کے رزمبادلہ کے ذخائر میں 8 بلین ڈالر سے بڑھ کر اکتوبر 2020 میں 12 بلین ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسی طرح سے توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 792 ملین ڈالر کا سرپلس دیکھے گا۔

عمران خان کی حکومت اس وقت اپنا ٹیکس ٹارگٹ بھی پورا کر رہی ہے۔  مالیاتی سال 2020-21 کے پہلے چار ماہ میں ایف بی آر نے 1 اشاریہ 3 ٹریلین روپے ٹیکس اکٹھا کیا ہے۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں آنے والے مہینوں میں 5 فیصد تک اضافہ ممکن ہے جس سے ڈالر کی قیمت 150 روپے جبکہ درہم کی قیمت 40 اشاریہ 9 روپے ہونے کا امکان ہے۔

لہذا یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک پیسے بھیجنے کا یہ بہترین وقت ہے ورنہ ممکن ہے کہ آنے والے مہینوں میں آج کمائے ہوئے درہم کے بدلے میں کم پاکستانی روپے ملیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button