خلیج اردو آن لائن:
دبئی فیسٹول اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بدھ کے روز ریٹیل کلینڈر جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت دبئی شاپنگ فیسٹول 17 دسمبر سے شروع ہوگا اور 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
سات ہفتوں پر مشتمل یہ تہوار بڑے میوزیکل کانسرٹس کے ساتھ شروع ہوگا۔ جس میں دنیا بھر سے مشہور گلوکار شرکت کریں گے۔ اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
اس فیسٹول کا انعقاد کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دبئی فیسٹول میں خریداری کا غیر معمولی تجربے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ فیسٹول میں انٹرٹینمنٹ کے بھی خاطر خواہ مواقع موجود ہوں گے۔
دبئی فیسٹول اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایسے تہواروں پر مشتمل کیلنڈر کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
کیلنڈر کے مطابق دبئی شاپنگ فیسٹول 17 دسمبر سے شروع ہوگا
چائنیز نیو ایئر 31 جنوری سے شروع ہوگا اور 13 فروری تک جاری رہے گا۔
دبئی فوڈ فیسٹول 25 فروری سے شروع ہوگا 13 مارچ تک جاری رہے گا۔
سمر کلیکشن لانچ 4 مارچ سے شروع ہوگا 20 مارچ تک جاری رہے گا۔
دبئی میں رمضان اور عیدالفطر کے حوالے سے فیسٹول کا آغاز 12 اپریل سے شروع ہوگا 15 مئی تک جاری رہے۔
اس کے علاوہ کلینڈر میں سال بھر کے دیگر فیسٹولز کی آغاز اور اختتام حوالے سے بتایا گیا ہے
Source: Gulf News







