متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی وہ کمپنیاں جنہوں نے کورونا کے دوران اپنے ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہیں واپس کر دیں

خلیج اردو آن لائن:
کورونا وبا کے پھیلنے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کاروبار زندگی متاثر ہونے لگا۔ بیشتر ممالک نے لاک ڈاؤن لگا دیا جس سے کاروباری افراد کو نقصان ہوا تو بیشتر نے یا تو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا یا پھر ان کی تنخواہوں میں کمی کر دی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی حالات کچھ مختلف نہیں تھا، متعدد کمپنیوں نے متعدد ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا اور بیشتر نے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کردی۔
تاہم،متحدہ عرب امارات کی کچھ کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں کورونا کے دوران اپنے ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہیں واپس کر دی ہیں۔ درج ذیل کمپنیوں کی جانب سے یہ احسن قدم اٹھایا گیا۔

1۔ نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں واپس کرنے والی کمپنیوں میں ڈینیوب گروپ سب سے پہلے آتا ہے۔
ڈینیوب گروپ نے دوران کورونا اپنے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا تھا۔ تاہم، انکی تنخواہوں میں 30 فیصد کمی کر دی تھی۔ جو اب حالات بہتر ہونے کے بعد انہیں واپس کر دی۔ اس کمپنی کے چیئرمین رضوان سجن کا کہنا ہے کہ تنخواہیں کاٹنے سے مجھے تکلیف ہوئی تھی۔ تاہم اب "ہم نے اپریل اور مئی کے مہینوں میں کاٹی گئی تنخواہیں واپس کر دی ہیں، جو میرے لوگوں کے لیے دیوالی کا تحفہ ہے”۔

2۔  ملازمین کی تنخواہیں واپس کرنے والی کمپنیوں میں دوسری کمپنی ہے ایل پی ایچ فنانشل سروسز۔ جس کی سی ای او نے دوران کورونا اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد کمی کی تھی۔ تاہم اب سی ای او لینا پروانی نے دو قدم آگے جاتے ہوئے نہ صرف اپنے ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہیں واپس کی بلکہ انکی آئندہ تنخواہوں میں اضافہ بھی کر دیا ہے۔

3۔ بیفلیہ جیولر وہ تیسری کمپنی ہے جس نے اپنے ملازمین کی تنخواہیں واپس کی ہیں۔
کورونا وبا نے اس کمپنی کو اپنے ملازمین کو نوکری سے نکالنے اور  باقی رہ جانے والے ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد کم کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

اس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر چراغ رامیش ورا   نے نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم نے ہول سیل مارکیٹ میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کی تنخواہیں کورونا سے پہلے والی پوزیشن پر واپس لے آئے ہیں۔ تاہم، ریٹیل مارکیٹ کورونا سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے لہذا ہم ریٹیل مارکیٹ میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کی تنخواہیں دوبارہ سے نہیں بڑھا پائے”۔

تاہم، کمپنی دیوالی کے بعد باقی تمام ملازمین کی تنخواہیں بڑھنے پر غور کرے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button