متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں خودکشی سے موت یا اس کی کوشش کرنے سے متعلق کیا قانون ہے؟

خلیج اردو
12 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید آلنہیان نے صدارتی فرمان کے ذریعے خودکشی سے متعلق قانون جاری کیا ہے۔

صدر کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص خودکشی کی کوشش کرے اسے علاج کیلئے بھیج دیں اور کوئی سزا نہ دیں۔ تاہم جو شخص کوئی شخص جو خودکشی کرنے میں اس کی مدد کرے، اسے سزا دی جائے۔

ملک میں اس حوالے سے ٹول فری نمبر 08004673 جاری کیا گیا ہے جسے دماغ سے متعلق صحت میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ذہنی دباؤ ، تناؤ اور پریشانیوں سے بچاؤ کیلئے امید کے نام سے یہ ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی۔ اس ہیلپ لائن کا مقصد معاشرے میں دماغی صحت اور نفسیاتی بیماریوں سے متعلق مدد فراہم کرنا تھا۔

اس میں کام کرنے والے رضاکار ہیں اور انتہائی قابل نفسیاتی مایرین ہیں۔اس سروس سے مستفید ہونے والوں کی معلومات کو خفیہ رکھا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کی بھی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔

اس حوالے سے وزارت صحت اور روک تھا نے بھی ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس میں آپ واٹس اپ نمبر پر پیغام کے ذریعے یا کال کرکے اپنی پریشانی بتا سکتے ہیں۔ 04 519 2519. پر ہفتے سے جمعرات تک صبح 09 بجے سے شام 9 بجے تک مدد لی جا سکتی ہے۔

دوسری طرف بھارتیوں کیلئے 800 46342 پر کال کرکے بھی وہ نفسیاتی مسائل سے متعلق کونسلنگ اور دیگر مدد لی جا سکتی ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button