متحدہ عرب امارات

غلطی سے یو اے ای میں لینڈ کر جانے والی خاتون کو اپنے ملک واپس بھیجنے میں پولیس کی مدد، تصاویر دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

غلطی سے متحدہ عرب امارات  کی شارجہ امارات میں لینڈ کر جانے والی 68 سالہ مسافر خاتون کی شارجہ پولیس نے 4 دن تک دیکھ بھال کرنے کے بعد اسے اس ملک واپس بھیج دیا۔

شارجہ پولیس کو تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ خاتون یو اے ای کے ہمسایہ عرب ملک میں اپنے بیٹے سے ملنے جانا چاہتی تھی لیکن اس کے اپنے ملک سے کسی نے اس کے ساتھ دھوکا کر کے اسے یو اے ای بھیج دیا۔

الحمیدیہ پولیس تھا نے  کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل یحییٰ خالف نے بتایا کہ متاثرہ خاتون تھانےآئی اور اپنے ساتھ ہونے والے اس ظلم کے بارے میں بتایا اور شکایت درج کروائی۔ جس کے بعد پولیس نے اس کے لیے رہائش کا انتظام کیا اور تفتیش کے مکمل ہونے تک اس کی ہر ضرورت کا خیال رکھا گیا۔

جب پولیس نے خاتون کے آبائی ملک میں اس کے ایک بیٹے سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ وہ ہمسایہ ملک میں اپنے بیٹے سے ملنے جانا چاہتی تھی جس کے لیے اس نے ٹریول ایجنٹ سے ویزے اور ایئر ٹکٹ کا انتظام کروایا تھا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ یو اے ای ایئرپورٹ پر پہنچی تو اسنےاپنے بیٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جب اس کا اپنے بیٹے سے رابطہ نہ ہو سکا تو اس نے ارد گرد کے لوگوں سے پوچھا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئی کہ وہ اپنے یو اے ای میں نہ ہے اس ملک میں جہاں اسکا بیٹا رہتا ہے۔

خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے اس کے کیس کو حل کرنے کی کوشش شروع کردی جس میں چار دن لگے۔ چار دن بعد پولیس خود خاتون کو لے کر ایئرپورٹ آئی اور اسے اس کے ملک روانہ کر دیا۔

متاثرہ خاتون اور اس کی فیملی کی جانب سے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرنے پر عجمان پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button