متحدہ عرب اماراتمعلومات

متحدہ عرب امارات کے 49 سالوں پر محیط 40 دلچسپ حقائق جانیے

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی یونین کے 49 سال مکمل ہونے جارہے ہیں۔ انچاس سالوں پر محیط اس سفر میں متحدہ عرب امارات کی یونین نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ متحدہ عرب امارات 7 مختلف امارات کا ایک ساتھ مل کر آگےچلنا دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

اسی موقعے کی مناسب امریکہ میں یو اے ای کے سفارت خانے کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اس 49 سالہ سفر کے دوران پیش آنے والے 40 مختلف حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

آیئے جانتے ہیں وہ 40 حقائق کیا ہیں:

1۔ متحدہ عرب امارات کا قومی دن 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اور اس دن سات امارات کے ایک وفاق بننے کی خوشی منائی جاتی ہے۔

2۔ یو اے ای سات امارات پر مشتمل ہے۔ ان کے میں یہ ہیں: ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، ام القواین، فجیرۃ

3۔ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان ہیں، اور وہ یو اے ای کے لیے باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔

4۔ یو اے ای کی شرح خواندگی 93 فیصد ہے۔

5۔ باز یو اے ای کی قومی شناخت ہے۔ اور باز سے شکار کرنا یو اے ای کی ثقافت کا حصہ ہے۔

6۔ 2010 میں یو اے ای کے صارفین کے 11 اشاریہ 64 بلین ڈالر کی امریکی مصنوعات خریدیں، جس سے یو اے ای مشرق وسطی میں امریکی درآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا۔

7۔ یو اے ای کی تمام یونیورسٹیوں گریجویشن کرنے والوں مین 70 فیصد خواتین ہوتی ہیں اور یو اے ای میں دو تہائی سرکاری نوکریوں پر خواتین کام  کر رہی ہیں۔

8۔ یو اے ای میں 40 چرچ ہیں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

[ad id=”17140″]

9۔ ہر سال 12 ملین سے زائد سیاح یو اے ای آتے ہیں۔ اور سیاحت یو اے ای کی آمدنی کا 10 فیصد ہے۔

10۔ ابوظہبی میں جزیرہ سعدیات میں ایک ثقافتی کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔ جس میں آٹھ میوزیم ہوں گے اور دنیا کا سب سے بڑا میوزیم بھی ہوگا۔

11۔ ابوظہبی کا مصدار سٹی دنیا کا پہلا شہر ہے جس  میں کاربن کا اخراج صفر ہے، کوڑا کرٹ صفر ہے اور کاریں نہیں ہیں۔

12۔ یو اے ای کی فون بھی امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان کی  سیکیورٹی لیے کام رہی ہیں۔ اور یو اے ای گزشتہ دہائی کے دوران افغانستان کی تعمیر نو کے لیے 1 اشاریہ 5 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔

13۔ یو اے ای اس وقت 2 ہزار امریکی فوجیوں کا میزبان ہے۔

14۔ دبئی کی بندرگاہ امریکی نیوی کی دوسرے ممالک میں سب سے مصروف بندرگاہ ہے۔ اور ابوظہبی میں جوائینٹ ایئر فورس سنٹر ہے جہاں امریکی اور یو اے ای کے پائلٹ اکٹھے ٹریننگ کرتے ہیں۔

15۔ یو اے ای تین میں ممالک سے واحد ملک ہے جس نےگزشتہ 20 سالوں میں امریکہ ساتھ مل کر 5 کاروائیوں میں حصہ لیا۔ جیسا کہ صومالیہ، بوسنیا، پہلی خلیجی جنگ، افغانستا اور لیبیا میں۔

16۔ یو اے ای میں خواتین کو بطور مفتی بھی تربیت دی جاتی ہے۔

[ad id=”17248″]

17۔ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 200 قومیتیں آباد ہیں۔ اور یو اے ای سرکاری زبان عربی ہے۔ اس کے علاوہ انگلش، ہندی، اردو اور فارسی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں ہیں۔

18۔ یو اے ای، اقوام متحدہ، ڈبلیو ٹی او، عرب لیگ، اور گلف کوآپریشن کونسل کو ممبر ہے۔

19۔ متعدد بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے یو اے ای میں پروگرامز ہیں۔ جیسا کہ ایم آئی ٹی، دی سوربون نیویارک یونیورسٹی وغیرہ۔

20۔ صحت کی ورلڈ کلاس سہولتیں فراہم کرنے کے لیےیو اے ای صحت سے متعلق دنیا کے بہترین اداروں جیسا کہ کلیولینڈ کلینک اور جان ہاپنکنز میڈیکل سکول سے اشتراک کر رکھا ہے۔

21۔ 2005 میں یو اے ای تیل کی پیداوار کرنے والا پہلا ملک تھا جس نے یو این کے ماحولیاتی تبدیلیوں پر ہونے والے سجمھوتے کویوٹو پروٹوکول  توثیق کی تھی ۔

22۔ 750 سے زائد امریکی کمپنیاں یو اے ای میں اپنا کاروبار کر رہی ہیں۔

[ad id=”17140″]

23۔ ہر امریکی ریاست متحدہ عرب امارات کو گوڈز درآمد کرتی ہیں۔

24۔ یو اے ای بوئنگ کمرشل مسافر طیارے کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ اور یو اے ای میں بوئنگ کا سب سے بڑا خریدار ایمریٹس ایئرلائن ہے۔ ایمریٹس بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ایئر لائن ہے۔

25۔ یو اے ای نے دنیا بھر میں آنے قدرتی آفات میں دل کھول کر عطیات دیے ہیں۔ جیسا کہ سونامی ریلیف کے لیے 100 ملین ڈالر، پاکستان میں آنے والے زلزلے کےلیے 100 ملین ڈالر اور قطرینہ ریلیف کے لیے 100 ملین ڈالر عطیہ کیے۔

26۔ امریکہ کے 6 مختلف شہروں سے یو اے ای کے لیے ہفتے میں 50 نان اسٹاپ پروازیں آتی ہیں۔

27۔ یو اے ای میں 30 ہزار سے زائد امریکی رہتے ہیں۔

28۔ متحدہ عرب امارات میں سرکاری نوکریوں پر دو تہائی خواتین کام کر رہی ہیں اور سفارتی عملے کا 20 فیصد خواتین ہیں۔

[ad id=”17248″]

29۔ 2011 میں یو اے ای نے ناٹو کی کمانڈ میں ایک درجن کے قریب لڑاکا طیارے لیبیا میں جنگی مقاصد کے لیے تعینات کیے۔

30۔ ابوظہبی میں یاس جزیرے پر یاس مرینا سرکٹ فارمولا ون گرینڈ پرکس کی میزبانی کرتا ہے۔

31۔ 2009 میں یو اے ای فیفا ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطی کا پہلا ملک بنا۔

32۔ 2004 میں شیخ لبنیٰ القاسمی یو اے ای کی پہلی خاتون وزیر تعنیات کی گئیں۔

33۔ یو اے ای مغربی علاقے کی ساحل کے پاس واقعے قدرتی جزیرہ سر بنی یاس اصل میں جنگلی حیات کا گھر تھا اور یہی سے ہی اسلام سے پہلے کا قدیم مسیحی ورثہ برآمد ہوا۔

34۔ 1934 سے پہلے موتی بنانے کی صنعت ابوظہبی کی سب اہم صنعت اور آمدنی کا بنیادی ذریعہ تھی۔

35۔ 1998 میں یونسکو نے شارجہ کو عرب دنیا کا ثقافتی دارالحکومت قرار دیا۔

[ad id=”17140″]

36۔ 2014 میں اسلامی ممالک کی تنظیم نے شارجہ کو اسلامی ثقافت کا دارالحکومت قرار دیا۔

37۔ اسکی دبئی مشرق وسطی میں سب پہلا ان ڈور اسکی ریزورٹ ہے۔ جس پر اسکیٹنگ کے لیے 22 ہزار 500 مربع فٹ اصل برف موجود ہے۔

38۔ 2011 میں یو اے ای فلم پروڈکشن کمپنی امیج نیشن نے دو فلمیں بنائیں جو امریکہ کے باکس آفس پر بہت ہٹ رہیں۔ جن کے نام کانٹیجیئن اور دی ہیلپ۔

39۔ یو اے ای بین الاقوامی فلم فیسٹولز کی میزبانی بھی کرتا ہے۔ جن میں دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول اور ابوظہبی فلم فیسٹول شامل ہیں۔

40۔ سارہ القائوانی امارات کی پہلی خاتون آپیرا سنگر ہے۔ انہوں نے 2011 میں کارنیگی ہال کے ساتھ پرفارم کیا۔

[ad id=”17248″]

Source: UAE Embassy in Washington DC

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button