متحدہ عرب امارات

ایک بھائی کی قربانی کی لازوال داستان جس نے ایک شخس کی جان بچائی

خلیج اردو
25 نومبر 2020
شارجہ: بھائیوں کی محبت ہمیشہ سے مثالی رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک بھائی کی جانب سے دوسرے کیلئے اعضا کی عطیہ کیے جانے کے بعد ان کا کامیاب آپریشن ہو گیا ہے۔ وزارت صحت اور روک تھام نے اعلان کیا ہے کہ ایک شخص کا شارجہ کے ال قاسمی اسپتال میں گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

گردے کی خرابی میں مبتلا 20 سالہ مریض کو اپنے بھائی کی طرف سے اعضا عطیے کے طور پر ملا تھا جسے گذشتہ ہفتے چھ گھنٹوں پر محیط طویل آپریشن کے ذریعے ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔

اماراتی سرجیکل اسٹاف ، ڈاکٹر سعد سجانی ، کنسلٹنٹ نیفروولوجسٹ اور ڈاکٹر یونس ال شمسی ، ال قاسمی اسپتال کے کنسلٹنٹ یورولوجسٹ پر مشتمل ٹیم نے اس سرجری کا معائنہ کنسلٹنٹس آفس سے ڈاکٹر فرہاد الجنہی اور ڈاکٹر والڈو تصور کے ساتھ کیا گیا۔

اس کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر صحت اور روک تھام عبدالرحمٰن بن محمد اویس نے کہا کہ اس سرجری کی کامیابی ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اہمیت کا حامل ہے ۔ ہماری قیادت کی لامحدود حمایت اور اس کی بدولت قومی میڈیکل کیڈرز میں زیادہ سے زیادہ اور پائیدار سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر وسائل اور سہولیات کی دستیابی جس سے اعضا کی پیوند کاری سمیت اعلی بین الاقوامی معیار کے مطابق جامع اور مربوط صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں بڑا فرق پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں مسابقت کو تقویت ملتی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام ، محکمہ صحت کے انڈر سکریٹری ، اور امارات ہیلتھ سروسز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم العلما کا کہنا ہے گردے کی پیوند کاری کی کامیاب سرجری ہمارے لئے ایک بڑا کارنامہ ہے ۔ امارات ہیلتھ سروسز کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف السرکل نے کہا کہ اعضاء کی پیوند کاری اعضاء کی ناکارہ ہونے سے متاثرہ مریضوں کی زندگیاں بچانے اور ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سب سے اہم اور موئثر حل ہے۔

ڈاکٹر یونس ال شمسی نے سرجری کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سرجیکل ٹیم نے گردے کی پیوند کاری کی سرجری کے لئے بہترین بین الاقوامی طبی طریقوں کو اپنایا ہے۔

مریض اور عطیہ کنندہ دونوں اچھے اور بہترحالت میں ہیں اور لیب ٹیسٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ نیا گردے بغیر کسی سوزش یا پیچیدگیوں کے بہتر کام کر رہا ہے۔

مریض کو مستقل نگہداشت اور تعاقب کے لئے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈونر کو سرجری کے بعد جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کردیا گیا۔ مریض اور ڈونر دونوں کو لیب ٹیسٹ سے ان کی بہتر صحت کے بعد سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم انہیں مستقل بنیادوں پر اس کا فالوپ رکھنا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button