خلیج اردو آن لائن:
پولیس کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کے موقعے پر نئی ہدایات جاری کردی ہیں کیونکہ اس سال قومی دن کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے قواعد وضوابط کے اندر رہتے ہوئے منایا جائے گا۔
2 دسمبر منائے جانے والے قومی دن کے موقعے پر یو اے ای میں تین تعطیلات ہوں گیں۔ یوں یو اے ای کے رہائشی 1 دسمبر 5 دسمبر تک کا ایک طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔
ابوظہبی پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وارننگ دی گئی ہے کہ قومی دن کے موقعے پر کسی قسم کے اجتعماعات منعقد کروانے پر پابندی عائد ہوگی۔
مزید برآں دبئی پولیس نے کار سواروں کو بھی وارننگ جاری کی ہے کہ اگر وہ ان دنوں میں گاڑیوں کی ریس لگاتے ہیں یا تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں جس سے دوسروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے تو ان پر 2 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا اور 12 بلیک پوائنٹس دیے جائیں گے۔ اور گاڑی 30 دن کے لیے ضبط کر لی جائے گی۔
اس کے علاوہ شور پیدا کرنے والے گاڑی چلانے والوں پر بھی جرمانہ عائد ہوگا۔ اور گاڑی کی اسپیڈ یا آواز بڑھانے کے لیے انجن میں ترمیم کی ہوئی گاڑیوں پر بھی جرمانہ عائد ہوگا۔
اس کے علاوہ درج ذیل پابندیاں عائد کی گئی ہیں:
اس سال گاڑیوں کی ڈیکوریشن کی 25 نومبر 6 دسمبر تک اجازت ہوگی۔
گاڑیوں میں تین افراد سے زیادہ افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔
گاڑی میں بیٹھے تمام افراد کے لیے فیس ماسک پہننا لازم ہوگا۔
گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھنے اور ونڈو اسکرینوں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہوگی۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹ چھپانے اور گاڑیوں کا رنگ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید برآں، خوشی منانے کے لیے فوم اسپرے یا کوئی اور اسپرے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گاڑیوں کو پارکنگ کے علاوہ کسی اور مقام پر پارک کرنے پابندی ہوگی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔
گاڑی اسکریوں پر جھنڈے وغیرہ لگانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا 49ویں قومی دن کی تقریبات 2 دسمبر کو ابوظہبی میں ہوں گیں۔ جس کانام "اتحاد کا بیج” رکھا گیا ہے۔ جس میں سمندر میں حرکت کرتے ہوئے مسجموں کا شو ہوگا۔ جسے یو اے ای میں دنیا بھر میں لائیو نشر کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times







