متحدہ عرب امارات

شیخ محمد اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد

 

خلیج اردو آن لائن:

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن سمجھوتے کی وجہ سے ابوظہبی کے ولی عہد یو اے ای کی فوج کے سپریم کمانڈر شیخ زید بن النہیان اور اسرائیلی وزیر اعظم کو نوبیل پیس پرائز 2021 کے لیے نامز کیا گیا ہے۔

منگل کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق "نوبیل انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل شیخ محمد اور بنجمین نیتن یاہو کے نم نوبیل امن انعام 2021 کے لیے بطور امیدوار کے جمع کروائے”۔

نیتن یاہو اور شیخ محمد کے نوبیل امن انعام کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے ڈیوڈ ٹرمبل شمالی آئرلینڈ کے سابق وزیر ہیں۔ انہیں شمالی آئر لیںڈ کے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کی وجہ سے 1998 میں نوبیل امن انعام دیا گیا تھا۔ اسی لیے انہیں دوسرے افراد کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی مراعت حاصل ہے۔

تاہم، اب یہ نوبیل امن انعام کمیٹی نامز کیے گئے دونوں ناموں پر غور کرے گی اور فیصلہ کرے گی کہ انہیں امن کا نوبیل انعام 2021 دیا جائے گا یا نہیں۔

اس سے پہلے ستمبر میں اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان ابراہم اکارڈ نامی امن سمجھوتا کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی نوبیل امن انعام کے لیے نامز کیا گیا تھا۔

تاہم، امن کے نوبیل انعام کے 2021 کو جیتنے والوں کافیصلہ  نارویجیئن پارلیمنٹ کی نامزد کردہ 5 رکنی کمیٹی کرے گی اور انعام جینتے والے کا اعلان اگلے سال اکتوبر تک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 13 اگست کو ٹرمپ، نیتن یاہو اور شیخ محمد نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان مکمل امن  اور حالات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ اور انکا کہنا تھا کہ اس سجمجھوتے سے دونوں ملکوں کے درمیان امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button