متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا وائسر سے نمٹنے کے حوالے سے مفتی اعظم نے عوام کے نام پیغام جاری کر دیا

خلیج اردو
26 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں 4 دسمبر کو بروز جمعہ تمام جامعہ مساجد میں جمعہ کی نماز کی ادائگی دوبارہ سے شروع ہو گی۔ اس حوالے سے حکام نے سخٹ احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم جاری کیا ہے۔

دبئی کئ مفتی اعظم نے نمازیوں پر زور دیا کہ وہ حفاظت کو ذہن میں رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ مفتی اعظم ڈاکٹر احمد الحداد نے کہا ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ کا دوبارہ آغاز کرنا ایک نعمت سے کم نہیں اور ہمیں مزید پریشانیوں اور کسی بندش سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس نعمت پر شکریہ ادا کرنا ہوگا۔

حکام کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری سمجھدار حکومت مذہبی رسومات کو کس طرح اہمیت دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وبائی امراض نے لوگوں کی زندگی کو پلٹ دیا ہے لہذا سب کو ضرورت سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مہینوں کی بندش کے بعد ، ملک بھر میں مساجد نے جولائی میں باجماعت نمازیں دوبارہ شروع کردیں ، لیکن جمعہ کی نمازیں معطل رہیں تھی جسے اب بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مفتی اعظم نے کہا کہ مساجد اور دیگر سرکاری و نجی سہولیات کی عارضی طور پر بندش کا حکم صرف لوگوں کو کوڈ 19 سے محفوظ رکھنے کے لئے دیا گیا ہے۔حکومت ایسے حفاظتی اقدامات سے عوام کی حفاظت کے لئے کوئی کسر نہیں چھو رہی ، جو اسلام کی تعلیمات کا حصہ اور حصہ ہیں۔

ڈاکٹر الحداد نے خلج ٹائمز سے گفتگو میں نشاندہی کی کہ جب آخر کار کم کیپسٹی پر مساجد دوبارہ کھولی گئیں تو دیکھنے میں آیا کہ عبادت گزاروں نے کورونا ایس او پیز پر کس طرح سختی سے عمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال مساجد میں ایک بھی انفیکشن کا واقعہ سامنے نہیں آیا ہے کیونکہ نمازیوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور پروٹوکول کی نہ صرف مکمل اگاہی ہے بلکہ اس پر عمل بھی کیا جارہا ہے۔ امید ہے یہ ویکسین آخر کار زندگی کو معمول پر لائے گی ۔ لیکن اس وقت تک ہر ایک کو صحت کے پروٹوکول کی تعمیل کرنی ہوگی۔

دبئی میں اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد ایاڈا ایوب الکوبیسی نے مزید کہا کہ مساجد جامعہ مساجد کی رونقیں بحال ہونے اور دوبارہ نمازیوں کی واپس کا بے تابی سے انتظار تو اور یہ کسی بھی طرح کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی واپس کا مطلب کورونا کے خلاف ایکی کامیاب جنگ کا نتینجہ ہے جو ہماری لیڈرشپ اور مختلف محکموں کی دن رات کی کاوشوں سے ممکن ہو پایا۔

حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کیلئے پرعزم نمازیوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میںں اپنے تمام ساتھی بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ، اور انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ ذمہ دار بنیں اور ہر وقت جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کرتے رہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button