متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے قومی دن کے تہوار سے پہلے شیخ محمد نے 472 قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یو اے ای کے 49 ویں قومی دن کےموقعے پر 472 قیدیوں کی سزائیں معاف کردیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق معاف کیے جانے والے قیدی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے بھی 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

اس کے علاوہ ام القواین اور عجمان کے حکمرانوں کی جانب سے بھی متعدد قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button