متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کےنئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز ملک بھر میں کورونا کے 1283 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 838 ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا سے 3 نئی اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

نئے کیسز 1 لاکھ 45 ہزار 103 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں ابتک کیے جانے والے کورونا ٹیسٹوں کی کل تعاد 16 اشاریہ 2 ملین ہوگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے کورونا ٹسیٹوں کی سہولت کو مزید بڑھانے کے عزم اظہار کر چکی ہے۔

تاہم، ملک میں کورونا کیسز کے حالیہ اضافے کے پیش نظر حکام کیجانب سے عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ یو اے ای کےقومی دن کے موقعے پر نجی اجتعماعات پر پابندی عائد رہے گی۔ اس پابندی کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ سے محفوظ رہنا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button