متحدہ عرب امارات

دبئی میں گھروں پر ایسی سہولت جس سے ہزاروں افراد گھروں میں مستفید ہورہے ہیں

خلیج اردو
28 نومبر 2020
دبئی: دبئی میں جہاں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سمجھوتہ نہیں کیا جاتا وہاں لوگوں کو سزائیں کاٹنے میں آسانی بھی دی جاتی ہے۔ ایسے میں ان افراد کیلئے جن کی گاڑیوں خلاف ورزیوں پر ضبط کیں جاتیں ہیں ان کیلئے آسانی فراہم کی گئی ہے۔

ان افراد کو آپشن دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو گھروں میں یا اپنی پسند کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر سکتے ہیں اور سمارٹ انمپاؤنڈ سسٹم کے ذرئعے پولیس کو معلوم ہوتا رہے گا کہ آپ اپنے گاڑی کو استعمال تو نہیں کرتے۔ اس سلسلے میں رواں سال کے آغاز سے اب تک 5،163 کار مالکان نے دبئی پولیس کا سمارٹ انمپاؤنڈ سسٹم استعمال کیا ہے۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف محرر المزروی کے مطابق یہ سسٹم کار مالکان کو پولیس سے نامزد انمپاؤنڈ یارڈ پر لے جانے کے بجائے اپنی گاڑیاں گھر میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ اس کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا ، اس سمارٹ انمپاؤنڈ سسٹم سے موٹر کار سواروں کو انکی کاروں کو اپنے ولا یا پارکنگ سے باہر جانے میں مدد ملی ہے۔

بریگیڈیئر المزروی نے مزید کہا ، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ضبط شدہ گاڑیوں کو نہ ڈرائیو کیا جائے، ان گاڑیوں میں ایک چھوٹا سا ٹریکنگ ڈیوائس نصب کیا جاتا ہے جسے کمانڈ روم سے مانیٹر کیا جاتا ہے اور اگر گاڑی مقررہ مقام سے ہلتی ہے تو پولیس کو معلوم ہو جاتا ہے ۔ جو لوگ اسمارٹ انمپاؤنڈ سسٹم کا استعمال کرتے ہیں وہ سسٹم کی کارکردگی کی وجہ سے نتائج سے خوش ہیں۔ سمارٹ انمپاؤنڈ کی فیس صرف 420 درہم ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button