خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی امارات فجیرہ کے جمعہ بازار میں آگ بھڑک اٹھنے سے 4 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
فجیرہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر علی عبید التونیجی نے بتایا کہ انہیں آگ لگنے کی اطلاع ہفتے کے روز صبح 4 بج کر 42 منٹ پر موصول ہوئی۔
آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔
آگ لگنے کے مقام پر پہنچنے کے بعد فائر فائٹرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور آگ کو دوسری دکانوں تک پہنچے سے پہلے ہی قابو کر لیا۔
آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مصفی اور مانامہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں 5 منٹ میں آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئیں اور جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
آگ بھجانے کے بعد اس جگہ کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times







