خلیج اردو
29 نومبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت پر ،ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شہزادہ عظمت شیخ محمد بن زید النہیان نے حکم جاری کیا ہےکہ ابوظہبی میں 6،100 شہریوں کو 7 ارب 7 کروڑ سے زائد کے رہائشی قرضوں کی فراہمی اور ریٹائرڈ ہونے والے وہ افراد جن کی آمند کم ہے کو قرضوں کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
Totalling AED7.2bn, the third package of housing benefits disbursed this year reflects the leadership’s ongoing commitment to ensuring the social stability of UAE citizens. pic.twitter.com/8S2IHTmE8g
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) November 28, 2020
قرضوں سے چھوٹ کی منظوری ان 15.5 بلین کے 2020 ہاؤسنگ پیکجز کا حصہ ہے جو 49 ویں قومی دن کی تقریبات کے ساتھ موافق ہے ۔ یہ پیکجز معاشرتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مہذب معیار زندگی کو یقینی بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی خواہش کی روشنی میں دیئے گئے ہیں ۔ ان سے شہریون کے ساتھ ساتھ ملک میں پائیدار ترقی ممکن ہو پائے گی۔
Under the direction of Khalifa bin Zayed, Mohamed bin Zayed orders AED7.2bn worth of housing loans, homes and land for citizens to coincide with 49th National Day celebrations. pic.twitter.com/dT74CbVtJB
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) November 28, 2020
اس سال ، 5،000 سے زیادہ ہاؤسنگ قرضوں کے لئے منظوری جاری کی گئی تھی جو ابوظہبی حکومت کے ایکسیلیٹر پروگرام غدان 21 ،اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے دوگنا رہائشی قرضوں کو فروغ دینے کے لئے صدر زی وقار شیخ محمد کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔
Source: Khaleej Time







