خلیج اردو آن لائن:
اس سال نئے سال کی تقریبات کورونا وبا کی وجہ سے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت منعقد ہوں گیں اور عوامی تقریبات پر پابندیاں عائد ہوں گیں۔
لیکن پھر بھی یو اے ای کے رہائشی پھر بھی نئے سال کے موقعے پر منعقد ہونے والی رنگا رنگ تقریبات اپنے گھروں سے لائیو دیکھ سکیں گے۔
نئے سال کے موقعے پر ہونے والی آتش بازی کی تقریبات کو لائیو دیکھانے کے لیے برج خلیفہ بنانے والی کمپنی عمار نے لائیو اسٹریمنگ کمپنی زوم ویڈیو کمیونیکیشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ جس کے تحت دبئی میں ہونے والی آتش بازی، لیزر شو کو دنیا بھر میں زوم پر لائیو اور بلکل مفت دیکھایا جائےگا۔
زوم پر ہونے والی نئے سال کی اس پہلی تقریب میں دنیا بھر سے 50 ہزار لوگوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ زوم پر لائیو آئیں اور تقریب کو دیکھیں اور نئے سال میں داخل ہوں۔
نئے سال کی تقریبات رات 8 بج کر 30 منٹ پر لائیو دیکھائی جائیں گیں۔
Source: Khaleej Times







