خلیج اردو
04 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت میں یہ لازمی کر دیا گیا ہے کہ کمرشل کمپنیاں اور ادارے یہ یقینی بنائیں کہ ان کے ملازمین کا دو ہفتوں بعد لازمی کورونا ٹیسٹ کیا جائے۔ ابوظبہی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ ( ADDED ) نے ہدایات جاری کر دیں۔
ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 دنوں بعد ملازمین کی صحت کی جانچ کیلئے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جانا لازمی ہے۔ اس حوالے سے کمپنیاں اندرونی سرکلر جاری کریں اور تمام ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اس کا اطلاق تمام کمرشل کاروباری کمپنیوں ، ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس ، کیفے ، سپرمارکیٹ ، گروسریز شاپس ، بیکریز ، قصاب خانے ، سبزی فروش ، شاپنل مالز اور کمرشل سنٹرز پر ہوگا۔
ADDED نے بتایا ہے کہ یہ ہدایات کورونا وائرس سے حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیں گئی ہیں تاکہ مزدوروں کی حفاظت ہو۔ تاہم ان افراد کیلئے استثنی حاصل ہوگا جنہوں نے کورونا ویکسین لیں ہوں ۔
Source : Gulf News







