خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں کار پارکنگ کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے میں تین افغان باشندوں کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
افغان باشندوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اماراتی متاثرہ شخص پر تشدد کر کے اسے مستقل معذوری کا شکار کیا ہے۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ اماراتی شخص اپنے بھائی کے ساتھ نائف کے علاقے میں میں ایک کار پارکنگ میں تھا جہاں انکا کا کار پارکنگ کی جگہ کو لو کر چار افغان باشندوں کے ساتھ جھگڑا ہوا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ "ان میں سے ایک نے میرے سر پر پتھر مارا، اور مجھے نیچے گرانے کے بعد ایک میرے سینے پر بیٹھ گیا اور انہوں نے مجھے آگ بجھانے والے آلے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا”۔
متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ "اسے پتہ نہیں چلا کہ ایک پیچ کس میرے دل میں گھونپ دیا گیا ہے اور بے ہوش ہو گیا”۔
لڑائی کی جگہ پر پہنچنے والے پولیس افسر نے بتایا کہ مدعاعلیہان نے متاثرہ شخص پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ "متاثرہ شخص ہم سے بلکل نارمل انداز میں بات کر رہا تھا لیکن پھر وہ اچانک گر گیا، اس پیچ کس مارا گیا تھا جو اس کے جسم کے ساتھ لٹک رہا تھا۔”۔
جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی اس بات کی تصدیق ہوئی کے کہ متاثرہ شخص لڑائی شروع ہونے سے پہلے مدعاعلیہان سے بات کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اور میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا کہ تشدد کی وجہ متاثرہ شخص کو 15 فیصد تک مستقل معذوری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تاہم، 4 مدعا علیہان میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 1 ملزم ابھی تک فرار ہے۔
عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 افغان باشندوں کو 2 سال قید کی سزا اور اس کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔
Source: Gulf News







