متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ڈرائیور کو 4700 درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی امارات راس الخیمہ کی ایک عدالت نے ایک ایشیائی ڈرائیور کو 4700 درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈرائیور نے اپنے ایک دوست سے گاڑی تین دنوں کے لیے ادھار لی تھی لیکن اس کے بعد اس نے گاڑی واپس کرنے سے انکار کردیا۔ اور پھر اس گاڑی پر ٹریفک قوانین کی متعدد خلاف ورزیاں کیں۔

ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے ڈرائیور پر 4700 درہم جرمانہ ہوگیا۔

جس کے بعد شکایت کنندہ نے راس الخیمہ عدالت سے روجوع کیا اور عدالت سے استعدا کی اس کی کار اسے واپس دلوائی جائے جس کی کل قیمت 6500 درہم ہے۔

درخواست کنندہ نے عدالت سے مزید استعدا کی کہ وہ مدعاعلیہ کو حکم دے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ہونے والا جرمانہ، عدالت اور وکیل بھی فیس بھی ادا کرے۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران مدعا علیہ کو اپنے دوست کو دھوکہ دینے اور غبن کے الزام میں قصوار قرار پایا۔ اور اسے 4700 درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

تاہم، جب فیصلہ سنایا گیا اس وقت مدعاعلیہ عدالت میں موجود نہیں تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button